سو د کیا ہے اس کی حرمت کی کیا وجہ ہے؟ اس کی کوئی د لیل ارشاد فرما دیں؟
1
سود کیا ہے اور کس کو کہتے ہیں؟ کیا سودی رقم مسجد میں لگائی جاسکتی ہے؟ اگر سود کا مال مسجد میں لگا دیاگیا ہو تو اس وجہ سے نماز میں کوئی کراہت ہوگی؟امام و مؤذن کو اس مال سے تنخواہ دینا کیسا ہے؟
2
ہندوستا ن میں سود لینا اور دینا کیساہے؟
3
انکم ٹیکس سے بچنے کے لئے لان لینا کیسا ؟ کیا اس میں زیادہ دینا سود ہے؟
4
قسطوں پر یا لیز پر گاڑی لینا کیسا ہے؟
5
کسی اکیڈمی یا یونیورسٹی کا پروفیسر اگر بدمذہب ہو تو اس جگہ سے لان لین کیسا ؟
6
بینک سے لان لینا کیسا ہے؟
7
غیر اسلامی ملک میں لان لینا کیسا ہے؟
8
ایک انڈینٹر کا دونوں پارٹیوں خریدنے والا اور بیچنے والا سے فکسڈ کمیشن لینا کیسا ہے؟
9
مجھے چپل کے کاروبار کے لئے ایک مسلم سے قرض لین ہے اگر میں اس مسلم کو ایک جوڑی چپل پر دو روپیہ دوں تو کیا یہ صورت جائز ہے؟
10
فکسڈ ڈپازٹ پر بینک سے لان لینا کیسا ہے؟
11
زید اور بکر دونوں تاجر ہیں بکر زید سے پیسے مانگتا ہے تو زید یہ شرط لگا کر کے پیسے دیتا ہے کہ تم کو اس رقم سے جو ڈسکاؤنٹ ملے اس میں سے آدھا مجھے دینا ہوگا کیا یہ رقم زید کے لئے جائز ہوگی؟
12
اگر ٹریفک چالان ایک مہینہ نہ بھریں تو دوگنا بھر نا پڑتا ہےکیا یہ سود ہے؟
13
بی سی ڈالنا کیسا ہے؟ اور سب سے روپیہ جمع کرکے بولی دے کر اٹھا لینا کیسا ہے؟
14
کیا کسی ایسے بینک یا غیر مسلم کمپنی میں اکاؤنٹنٹ کی نوکری جائز ہے ؟ جس میں سو د کا حساب رکھنا پڑتا ہے
15
کسی غیر مسلم بینک سے قرض لے کر واپس نہ کرنا کیسا ہے؟
16
قسطوں پر گاڑی خریدنا کیسا ہے؟ جبکہ کچھ اضافی رقم بھی دینی پڑتی ہی
17
کیا شیئر بازار میں لونگ ٹرم انویسٹمنٹ کرکے پروفٹ حاصل کیا جاسکتا ہے؟
18
میں نے پانچ سال بعد بینک سے رقم نکلوائی تو اس میں سود بھی شامل تھا جبکہ میں نے سو د نہیں مانگا تھا کیا یہ رقم جائز ہے ؟ دارالحرب میں اس کا کیا حکم ہے؟
19
زید نے بکر کو بیس لاکھ کا قرض دیا بکر فوری طور پر یہ قرض واپس نہیں کرسکتا بکر زیدسے کہتا ہے کہ تم میرا گھربیس لاکھ میں خرید کر مجھے کرایہ پر دے دو میں ہر مہینہ کرایہ اداء کرتا رہوں گا اور جس دن میرے پاس رقم آجائیگی اس دن کے مارکیٹ ریٹ پر میں یہ گھر تم سے واپس خرید لوں گاکیا یہ صورت جائز ہے؟
20
اگر ہندوستان کو دارالحرب مانا جائے تو بینک کی سودی رقم کیسے جائز ٹھہرے گی؟جبکہ بہت سے علماء نے بینک کی سودی رقم کو جائز قرار دیا ہے؟
21
زید اور بکر تجارت میں پارٹنر تھے زید نے خود کنڈیشن کی تھی کہ وہ تیس فیصد پارٹنر شپ لیگا لیکن پندرہ سال کے بعد اب اس نے سیاسی چال کے ذریعہ اس سے زیادہ لے لیا کیا یہ اس کے لئے جائز ہے؟
22
قسطوں پر جو کار یا گھر دیا جاتا ہے وہ سود پر دیا جاتا ہےکیا یہ جائز ہے؟
23
کیا جو سود انکم کی آڈٹنگ کرے اس کی تنخواہ جائز ہوگی؟
24
ایسے اکاؤنٹنٹ جو اکاؤنٹس میں ہیرا پھیری کرتے ہیں تاکہ سود اور ٹیکس بچایا جاسکے انھیں تنخواہ بھی اچھی دی جاتی ہےاس کام کا اور اس تنخواہ کا کیا حکم ہے؟
25
کیا بینک کے آڈٹ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرنا ٹھیک ہے جس میں سود کا حساب چیک کیا جاتا ہے لیکن سود کا لین دین نہیں کیا جاتا تنخواہ تو بینک ہی دیگا جو سو د کا بزنس کرتا ہےاسی طرح اسلامی بینک میں ملازمت کرنے کا کیا حکم ہے؟
26
کیا بینک سے لی گئی سودی رقم فقراء میں تقسیم کی جا سکتی ہے؟
27
قرض لینے کے بعد موت آگئی اور گھر والوں کو پتہ نہیں تو کیا حکم ہے؟
28
باپ بیٹا ایک ساتھ کام کرتے ہیں بیٹے کو پتا چلا کہ باپ سو د کا کام بھی کرتا ہے تو اب باپ کو کیسے سمجھا یا جائے اور اگر بیٹا تمام لی گئی سودی رقم واپس کردے تو کیا باپ کے گناہوں کا کفارہ اداء ہو جائے گا؟ یا پھر اس سودی رقم کا کیا کیا جائے؟
29
ایک شخص نے اس مطالبہ پر دوسرے شخص کو قرض دیا کہ اس میں جو منا فع حاصل ہوگااس میں پچاس فیصداصل رقم کے علاوہ لوٹائے گا کیایہ سود ہے؟
30
کسی سے قرض کے طور پر پندرہ ہزار روپیہ لیا دس ہزار روپیہ اداء کردیئے اب پانچ ہزار روپئے باقی ہیں لیکن جس سے قرض لیا تھا وہ آٹھ ہزار بتا رہا ہے کس کی بات کا اعتبار ہو گا
31
کیا کوئی مسلم بینک سے دو فیصد پر قرض لے کر اپنے مسلم بھائی کو ڈھائی فیصد پر قرض دے سکتا ہے ؟
32
کیا کافر بینک سے قرض لے سکتے ہیں ؟
33
کیا کوئی مسلم ملک میں مو جو د کسی کافر بینک کی برانچ میں اپنا مال رکھواکر اس پر منافع لے سکتا ہے؟
34
کیا کسی کافر ملک میں کریڈٹ کاڑڈ بنوانے اور استعمال کرنے کی گنجائش نکالتی ہے اور اس کے بغیر بہت دشواری ہوتی ہےجبکہ معاہدہ میں شرط سود قبول کرنا ہو؟
35
کمپنی سے کریڈٹ کاڑڈ ملاجس کی ادائیگی میرے ذمہ جو مجھے تنخواہ میں مل جاتی ہے مگر میں اپنے کاڑڈ کو ٹائم پر بھرنا بھو ل گیا اب اس میں سو د شامل ہے کیا مجھے وہ سو دی رقم اپنے ذاتی پیسے سے اداء کرنی ہوگی یا کمپنی اکاؤنٹ سے؟
36
بینک میں موجود سیونگ اکاؤنٹ سے ملنے والی سودی رقم سے حج فرض اداء کیاکیا حج فرض اداء ہوگیا؟
37
پبلک پروویڈنڈ فنڈنیشنل سر ٹیفکیٹ فکسڈ ڈپازٹ کے بارے میں شریعت کاکیاحکم ہے؟
38
ہم ایک گروپ چلا رہے ہیں جو کہ فنڈ جمع کرتا ہے کوئی اگر یہ پیسہ خرچ کے لئے لیتاہے تو یہ شرط ہے کہ اگر نفع ہو تو جو رقم اچھی لگی وہ نفع کے طور پر گروپ میں جمع کردیں کیا یہ صورت جائز ہے؟
39
کیا سادات کرام کو قرض دیا جاسکتا ہے؟ کیا اس قرض کی واپسی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے
40
کیا کریڈٹ کاڑڈ سودی معاملہ ہے ؟ کیا اس میں وقت پر پیسے اداء نہ کرنے کا جرمانہ لیا جاتا ہے وہ سود میں شمار ہے؟ تفصیل عنایت فرمادیں
41
کیا درالحرب میں مسلم و غیر مسلم سب سے سود کا لینا دینا جائز ہے؟
42
زید نے بکر سے پچاس ہزار روپیہ لیا تھا جب بکر نے واپس مانگے تو زید نے اس کو پچیس ہزار روپئے کے سو ڈیکسو پاسز دیئے اورپچیس ہزار نقد دیئے تو بکر نے کہا کہ اس پاسزکی دو ہزار روپئے کم ویلیو ہے زید نے اس کو مان لیا اور بکرنے اس پاسز ز کو کیش کروا لیاسوال یہ ہے کہ کیا بکر کے لئے وہ دو ہزار روپئے حلال ہیں یا سود کہلائیں گے؟
43
ایک شخص نے اپنے شیعہ پڑوسی کو دس لاکھ روپئے ادھار دیئے اور اس کا مکان قبضہ میں لے لیا اور کہا کہ جب تک قرضہ واپس نہ ہوگاقبضہ میں رہے گااب اس شیعہ کے پاس اداء کرنے کو رقم نہیں تو اس نے کہا کہ میں اس گھر میں رہ کر اس کا کرایہ اداء کرتا رہوں گا کیا یہ کرایہ اس شخص کے حق میں سود ہوگا؟ جبکہ دس لاکھ کا قرضہ باقی ہے
44
قسطوں پر گاڑی نکلوانے کے مسئلہ پر پاکستا ن کی دو بینکوں نے اپنے شریعہ بوڑڈ سے یہ مسئلہ دریافت کیا توایک کا کہنا تھا کہ جب قسط وقت پر اداء نہ ہو تو اس پر جرمانہ کے طور پر زیادہ رقم لینا جائز ہے دوسرے نے کہا کہ جو رقم زیادہ ملے اس کو صدقہ کردیاجائے تو یہ جائز ہے ورنہ نہیں حضرت آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں؟
45
زید نے ایک رشتہ دار سے کچھ رقم ادھار لی اس شرط پر کہ وہ اس سے گھر خریدے گااور اس کو کرایہ پر دیگا کرایہ کا جو پیسہ ملے گا وہ رشتہ دار کو دیگا جب تک ادھار کے پیسے نہ لوٹادے اور شرط میں یہ بھی شامل ہے کہ جس وقت ادھار کے پیسے لوٹائے گا اس وقت گھر کی جو قیمت بازار میں ہو گی اتنی دیگا سوال یہ ہے کہ کرایہ کا پیسہ جو اپنے رشتہ دار کو دیگا اور جو زائد قیمت گھر کی ہو گی ادھار لوٹاتے وقت کیا یہ سب سود میں شمار ہے؟
46
کسی مغربی ملک میں رہن رکھوانے کا کیا حکم ہے؟ اگر اجازت ہے تو اس کا منافع کسی غیر مسلم کو دیاجاسکتا ہے؟
47
ایک شخص کے پاس پیسہ نہیں ہے اس نے دوسرے شخص سے کہا کہ مجھے اپنی گاڑی لینی ہے توں مجھے خرید کر دے اور جب تک میں استعمال کروں گا تمھیں ماہانہ تیس ہزار کرایہ اداء کرتا رہوں گا اور گاڑ ی کا جو نفع نقصان ہو وہ میرے ذمہ ہوگاکیا اس صورت میں دوسرے شخص کے لئے ماہانہ تیس ہزار کرایہ فکس لینا جائز ہے کیا یہ سود ہے؟
48
رہن سے متعلق فتاوٰی مصطفویہ میں درج عبارت کی وضاحت کون سا مال معصوم و غیر معصوم ہے؟
49
مسلم ممالک کے جو اسلامی بینک ہیں ان سے کار خریدنے کے لئے سو د پر قرض لینا کیسا ہے؟
50
کیا گاڑیوں کی لیز اور گھرکے لئے قرضہ لینے کی سہولت کی اسلامی بینک میں اجازت ہے؟
51
اسلامک بینک نے ایک آدمی کے ساتھ مداربہ کیا کہ وہ شخص کاروبار کے لئے مال خرید کرتا ہے جب وہ مال آتا ہے تو وہ مال بینک کے حوالہ کردیا جاتا ہے کیونکہ رقم بینک نے اداء کرنی ہے پھر بنک اس آدمی کے ساتھ ریٹ طے کرتا ہے اور مال اس آدمی کو فروخت کر دیتا ہے اور شرط یہ طے پاتی ہے کہ ایک مہینہ میں وہ آدمی مال کی رقم بینک کو واپس کر دے گا اگر رقم مقررہ مدت اداء نہ کی تو بینک اس آدمی سے چیرٹی لیگا جو کہ مسکین لوگوں کو دی جائے گی بینک کا یہ کہنا کہ اگر یہ شرط نہ رکھی جائے تو کوئی بھی رقم وقت پر اداء نہیں کرتا اس پر ایک مفتی صاحب نے جواز کا فتویٰ بھی دیا ہے حضور اس مسئلہ میں اصلاح فرمادیں
52
اگر کافر سے پیسے پر کچھ زیادہ لینا خالص مباح توبدمذہب کو قرض دینا کیسا ہے؟